جھارکھنڈ میں کورونا کے 3825 نئے مریض، آٹھ کی موت

ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں بوکارو کے تین، رانچی کے دو، مشرقی سنگھ بھوم کے دو اور سرائے کیلا کے ایک مریض شامل ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 866 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور 3825 نئے مریض پائے گئے ہیں جب کہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 1543، بوکارو سے 216، چترا سے 95، دیوگھر سے 168، دھنباد سے 93، دمکا سے 76، مشرقی سنگھ بھوم سے 593، گڑھوا سے 26، گریڈیہ سے 17، گوڈا سے 34، گوملا سے 38، ہزاری باغ جمتاڑہ سے 153، کھنٹی سے 70، کوڈرما سے 104، لاتیہار سے 48، لوہردگا سے 55، پاکور سے پانچ، پلامو سے 67، رام گڑھ سے 83، صاحب گنج سے 14، سرائے کیلا سے 50، سمڈیگا سے 74اور مغربی سنگھ بھوم سے 175 ملے ملے ہیں۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں بوکارو کے تین، رانچی کے دو، مشرقی سنگھ بھوم کے دو اور سرائے کیلا کے ایک مریض شامل ہے۔ ریاست میں کووڈ- 19 کے کل معاملے اب 369047 ہیں اور اب تک کل 18380168 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 17206 زیر علاج معاملے ہیں، جبکہ ریاست میں کورونا کے 346680 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5161 مریضوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔