ہندوستان میں کورونا ایک لاکھ 14 ہزار نئے معاملے، دو مہینے میں سب سے کم

انفیکشن کی شرح 5.62 فیصد درج کی گئی، یہ لگاتار 13واں دن ہے جب پازیٹویٹی ریٹ 10 فیصد سے کم ہے۔ ملک میں انفیکشن کے معاملوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد میں مستقل کمی واقع ہو رہی ہے اور وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی پہلے کے مقابلے کمی واقع ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 114460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد پچھلے دو ماہ میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 7 اپریل کو 115736 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اس وائرس کی وجہ سے فوت ہو گئے۔

نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد ملک میں انفیکشن کے معاملات کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وہیں اب تک 346759 مریض اس مہلک وائرس کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ فی الحال ملک میں 1477799 مریض زیر علاج ہیں۔


وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189232 افراد انفیکشن سے شفایاب ہو چکے ہیں، جبکہ اب تک تقریباً 27 ملین افراد (26984781) کورونا انفیکشن سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کی شرح 5.62 فیصد پر ہے اور پازیٹیویٹی ریٹ مسلسل 13 ویں دن 10 فیصد سے نیچے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */