کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو کہا الوداع

اینڈرسن نے تینوں فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے لئے 93 میچ کھیلے ہیں۔ اینڈرسن 49 ون ڈے میچوں میں 1109 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ddsportschannel
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ddsportschannel
user

یو این آئی

ویلنگٹن: ون ڈے میں تیسری سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو فوری اثر سے الوداع کہہ دیا ہے اور انہوں نے امریکہ میں ہونے والے میجر لیگ کرکٹ ٹی ۔20 ٹورنامنٹ کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

اینڈرسن کے نام ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے، جسے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے توڑا تھا۔ اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئنس ٹاؤن میں یکم جنوری 2014 کو صرف 36 گیندوں میں سنچری اسکور کی جبکہ ڈی ولیئرز نے ایک سال بعد 18 جنوری 2015 کو جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔


انہوں نے تینوں فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے لئے 93 میچ کھیلے ہیں۔ اینڈرسن 49 ون ڈے میچوں میں 1109 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 13 ٹیسٹ میچوں میں 683 اور 31 ٹی 20 میں 485 رنز بنائے ہیں۔

اینڈرسن نے کہا کہ "نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ میں زیادہ کھیلنا چاہتا تھا، لیکن بعض اوقات مختلف حالات پیدا ہوتے ہیں اور آپ کو ایک ایسی سمت لے جاتے ہیں جس کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے میرے لئے جو کچھ کیا وہ میرے لئے اعزاز ہے۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔