متنازعہ اشتہار: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دیا سبیا ساچی مکھرجی کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اگر انہوں اس دوران فحش اور قابل اعتراض اشتہار نہیں ہٹایا تو مقدمہ درج ہو گا۔ قانونی کارروائی کی جائے گی اور الگ سے ’فورس‘ بھیجی جائے گی۔

نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: فیشن اور جیولری ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کو آستھا کی علامت منگل سوتر کے متنازعہ اشتہار کے سبب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ متنازعہ اشتہار کو ہٹا لیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

نروتم مشرا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبیا ساچی مکھرجی کے منگل سوتر کا اشتہار انتہائی قابل اعتراض ہے۔ یہ دیکھ کر ان کے دل کو تکلیف ہوئی ہے۔ وہ پہلے بھی ڈیزائنر کو متنبہ کر چکے ہیں اور آج انھیں ذاتی طور پر وارننگ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا جا رہا ہے۔


وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اگر انہوں اس دوران فحش اور قابل اعتراض اشتہار نہیں ہٹایا تو مقدمہ درج ہو گا۔ قانونی کارروائی کی جائے گی اور الگ سے ’فورس‘ بھیجی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ منگل سوتر زیورات میں سب سے اہم ہے۔ اس کا پیلا حصہ دیوی پاروتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور سیاہ حصہ بھگوان شیو کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے عورت اور اس کے شوہر کی حفاظت ہوتی ہے۔

انڈین فیشن اور جیولری ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا حال ہی میں منگل سوتر کا ایک اشتہار آیا ہے جو فحش ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔