توہین عدالت معاملہ: پرشانت بھوشن نے ایک روپے کا جرمانہ ادا کیا، لیکن...

پرشانت بھوشن نے توہین عدالت معاملہ میں اپنے خلاف لگائے گئے ایک روپے کے جرمانے کی ادائیگی تو کر دی، لیکن ساتھ ہی نظرثانی کرنے کے لیے پیر کے روز عدالت عظمیٰ سے استدعا کی۔

پرشانت بھوشن کی فائل تصویر
پرشانت بھوشن کی فائل تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی توہین معاملہ میں اپنے خلاف لگائے گئے ایک روپیہ کے جرمانے سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی کرنے کے لیے پیر کے روز عدالت عظمیٰ سےاستدعا کی۔ پرشانت بھوشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں فوری کھلی عدالت میں سماعت کیے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس میں لیے گئے اس معاملے کی سماعت اس وقت کے جج ارون مشرا کو نہیں کرنی چاہیے تھی۔جج مشر اب ریٹائر ہوگئے ہیں۔

پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کے تحت لیے گئے ایک توہین عدالت معاملہ میں اپنے خلاف لگایا گیا ایک روپیہ کا جرمانہ آج جمع کردیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی کررہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ عدلیہ کے خلاف ان کے ٹوئٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے توہین عدالت معاملہ میں انہیں قصوروار قراردیتے ہوئے ان پر ایک روپیہ جرمانہ عائد کیا تھا۔ پرشانت بھوشن نے حالانکہ یہ کہا تھا کہ ان کا عدلیہ کی توہین کرنے کا ارادہ کبھی نہیں رہا۔وہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چیزیں منظم طریقے سے چلتی رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔