چنبل پل میں شگاف، مدھیہ پردیش سے رابطہ ٹوٹا

اترپردیش اور مدھیہ پردیش کو جوڑنے والا چنبل ندی کےپل میں دراڑ پڑنے سے ایک بار پھر آمد وفت متاثر ہوا ہے۔ اور ریاست کا مدھیہ پردیش سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹاوہ: اترپردیش اور مدھیہ پردیش کو جوڑنے والا چنبل ندی کےپل میں دراڑ پڑنے سے ایک بار پھر آمد وفت متاثر ہوا ہے۔ اور ریاست کا مدھیہ پردیش سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر مکیش شرما نے بتایا کہ چنپل پل کے جنوبی سرے پر تیسرےستون کے پاس پل کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ حصے کو 24 گھنٹے کے اندر صحیح کردیا جائے گا۔ پی این سی کمپنی کے انجینئر اشوک مشرا کی نگرانی میں ٹوٹے پل کو درست کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہےْ پل پر تعمیراتی کام کی وجہ سے اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی ٹریفک پولیس کے جوانوں کو مستعد کردیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2003 سے اب تک تقریبا یک درجن سے زیادہ بار اس پل کو نقصان پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ہر بار آمد ورفت متاثر ہوا ہے۔ محکمہ پی ڈبلیوڈی نے نئے پل کی تعمیر کی تجویز انتظامیہ کو بھیج رکھا ہے لیکن اس پر ابھی کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔
پی ڈبلیو ڈی کی اندیکھی اور بھاری گاڑیوں کے گذرنے سےآج پل میں بڑا شگاف ہوگیا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ بھاری گاڑیوں کے چلنے اور پی ڈبلیو ڈی کی اندیکھی کی وجہ سے پل کا بار بار ٹوٹا رہا ہے لیکن اس جانب انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

گوالیار۔بریلی قومی شاہراہ۔92 کافی اہمیت کا حامل ہے۔ تقریبا چار دہائی قبل تعمیر ہونے والے اس پل کی صلاحیت 20۔25 وٹن وزن برداشت کرنے کی ہے۔ لیکن بالو اور گٹی بھرے تقربیا 70۔80 ٹن وزن گاڑیوں کے گذرنے سے یہ پل درجنوں بار شگاف پڑے ہیں یا پل کے کسی ستون کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔