ہندوستان میں آج منایا جا رہا ’یومِ آئین‘، کیا آپ جانتے ہیں اس کی تاریخ!

ہر سال اس دن ’یوم آئین‘ منایا جاتا ہے جب ہندوستان میں آئین کو اپنایا گیا، 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے رسمی طور سے ہندوستانی آئین کو اپنایا تھا۔

ہندوستانی آئین
ہندوستانی آئین
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں ہر سال 26 نومبر کو ’یومِ آئین‘ منایا جاتا ہے۔ اس دن کو پہلے قومی یومِ قانون کے طور پر منایا جاتا تھا، لیکن 2015 میں حکومت نے قومی یومِ قانون کو بدل کر یومِ آئین کر دیا۔ دراصل 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے رسمی طور سے ہندوستان کے آئین کو اپنایا تھا۔ اس کے بعد 26 جنوری 1950 کو آئین نافذ ہوا، جسے یومِ جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہر سال آئین اپنانے کی تاریخ کو یاد کرنے کے لیے یومِ آئین منایا جاتا ہے۔ بھلے ہی آئین 26 نومبر 1949 تک تیار کر لیا گیا تھا اور آئین ساز اسمبلی نے رسمی طور پر اسے اپنانے کی منظوری بھی دے دی تھی، لیکن اسے نافذ کرنے سے پہلے دو ماہ تک اس پر باریکی سے نظر رکھی گئی۔ آئین کو اچھے سے پڑھا گیا اور پھر انگریزی سے ہندی میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔ ہندوستانی آئین کو تیار ہونے میں 2 سال 11 ماہ اور 18 دن کا وقت لگا۔ اس دوران آئین ساز اسمبلی نے 166 دنوں تک ملاقات کی۔


آئین ساز اسمبلی کے اراکین نے 24 جنوری 1950 کو آئین کی دو ہاتھوں سے لکھی کاپیوں (ہندی اور انگریزی میں ایک ایک) پر دستخط کیا۔ دو دن بعد یعنی 26 جنوری 1950 کو ہندوستان کا آئین ملک کا قانون بن گیا اور نافذ ہوا۔ اس طرح ہندوستان انگریزوں سے آزاد ہونے کے بعد ایک جمہوری ملک بنا۔ آئین نافذ کرنے سے پہلے اس میں طے کیے گئے قوانین پر کافی بحث ہوئی۔ زبان، حقوق، اقلیتوں کے ایشوز پر آئین ساز اسمبلی میں کافی مباحث ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔