’سازش صرف ہندوستان تک محدود نہیں‘، عدالت نے تہوّر رانا معاملے میں کیا سخت تبصرہ

پٹیالہ ہاؤس کی اسپیشل این آئی اے کورٹ نے ریمانڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ سازش کی حد ہندوستان سے باہر تک پھیلی ہے۔ یہ سازش صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے، اس کے تار بین الاقوامی سطح تک جڑے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں 26/11 حملوں کے ملزم تہوّر رانا کو پٹیالہ ہاؤس کی اسپیشل این آئی اے کورٹ نے 18 دنوں کی ریمانڈ پر بھیجا ہوا ہے۔ اس ریمانڈ کے لے جاری نوٹ میں عدالت نے جو کچھ لکھا ہے، وہ بہت اہم ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ تہوّر کی سازش کی حد ہندوستان سے باہر تک پھیلی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہی سازش صرف ہندوستان تک نہیں ہے، اس کے تار بین الاقوامی سطح تک جڑے ہیں۔ کئی شہروں کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اس میں ہندوستان کے کئی شہروں سمیت قومی راجدھانی دہلی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تہوّر رانا اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ کی گئی ریکی کی جانچ ضروری ہے۔ تہوّر کو ان ثبوتوں سے روبرو کرانا ضروری ہے جو اس کے ذریعہ کک گئی ریکی (جانچ پڑتال) سے جڑے ہیں۔ گواہوں، فارنسک اور دستاویزی ثبوتوں سے اس کا سامنا ضروری ہے۔ عدالت نے کہا کہ گواہوں اور دیگر ثبوتوں کے ساتھ اس کا آمنا سامنا کرانا ضروری ہے، گہرائی سے پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے۔ سازش بہت گہری ہے، اس لیے تہہ تک پہنچنے کے لیے پولیس حراست میں لگاتار پوچھ تاچھ لازمی ہے۔ عدالت کے مطابق معاملہ قومی سیکورٹی سے جڑا ہے، ساتھ ہی یہ معاملہ ہندوستان کی سالمیت سے بھی منسلک ہے۔ جج نے کہا کہ جانچ ایجنسی کو پورا اور غیر جانبدار موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ عدالت کے سامنے سبھی حقائق کو پیش کر سکے۔


قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے تہوّر رانا کے خلاف تعزیرات ہند کی جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ان میں موت کی سزا کا بھی التزام ہے۔ یعنی عدلیہ اسے سزائے موت کی سزا بھی سنا سکتی ہے۔ تہوّر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 120 بی، 121، 121 اے، 302، 468، 471 میں معاملہ درج ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ یعنی یو اے پی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 18 اور 20 کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔