یوگی حکومت گورکھپور سانحہ کی ذمہ دار:کانگریس

غلام نبی آزاد کی قیادت میں گورکھپور کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل راج ببر، سنجے سنگھ اور پرمود تیواری۔

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

گورکھپور:گورکھپور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے واقع ہوئیں اموات کے بعد آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پرغلام نبی آزاد کی قیادت میں 4رکنی وفد گورکھپور پہنچا۔ اس وفد کے دیگر ارکان راج ببر، سنجے سنگھ اور پرمود تیواری ہیں۔ دورہ کرنے کے بعد کانگریس نے اس سانحہ کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اور اس کے لئے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔آزاد نے کہا کہ اس حادثہ کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو معافی مانگنی چاہئے۔ تحقیقات کے لئے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم بنےاور وزیر صحت کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ واضح رہے، گزشتہ رات 11 بجے تک 2 اور بچوں کی موت ہو گئی، جس کے بعد 5دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 69 لاکھ روپے کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے آکسیجن سپلائی کرنے والی فرم نے آکسیجن کی سپلائی جمعرات کی رات سے بند کر دی تھی۔ اگرچہ ہسپتال انتظامیہ نے آکسیجن کی کمی سے انکار کیا ہے۔

تصویر/Getty Images
تصویر/Getty Images

دہلی کے سینئر لیڈر مہابل مشرا نے وزیر اعلی سے لے کر وزیر صحت تک استعفیٰ مانگا ہے۔ مہابل مشرا نے کہا کہ یہ بدانتظامی کا معاملہ ہے۔اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے ذمہ دروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ یوگی اور مودی اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے رہتے ہیں اور ہسپتالوں میں آکسیجن نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے اس حادثہ کے لئے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ـ’’لاپرواہی برتنے والوں کو سزا ملنی چاہئے‘‘۔

بی ایس پی کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ یوگی حکومت کو برطرف کر دینا چاہئے اور صحت کے وزیر سمیت اسپتال کے اسٹاف کو جیل بھیج دینا چاہئے۔بچوں کی موت کے بعد اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا ہے کہ گورکھپور میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی دردناک موت کی ذمہ دار حکومت ہے۔ سخت کارروائی ہونی چاہئے اور حکومت متاثرین کو 20-20 لاکھ روپے کا معاوضہ دے ۔

وہیں اتر پردیش کی حکومت نےوضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے آکسیجن کی کمی سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Aug 2017, 12:27 PM