کانگریس ورکنگ کمیٹی نے تشکیل دی 5 کمیٹیاں، نئے صدر پر فیصلہ آج رات

کانگریس میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ تمام ارکان نے راہل گاندھی سے صدر کے عہدے پر بنے رہنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے منع کر دیا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

یو این آئی

نئی دہلی: نئے کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا اور اس کے لئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو آج رات آٹھ بجے تک اپنی اپنی رائے پیش کریں گی اور اس کے بعد ورکنگ کمیٹی حتمی فیصلہ لے گی۔

کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تمام ارکان نے راہل گاندھی سے صدر کے عہدے پر رہنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استعفے پر قائم ہیں۔ اس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی پانچ کمیٹیاں بنائی گئیں جو مختلف مشاورت کر کے آج رات آٹھ بجے تک نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی۔


ان کمیٹیوں کی رپورٹ ملنے کے فورا بعد ورکنگ کمیٹی کی پھر میٹنگ ہو گی جس میں نئے صدر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر راہل گاندھی نے ان کمیٹیوں میں شامل ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کی موجودگی سے نئے صدر کے انتخاب کاجمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

سرجےوالا نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ’آئینی اداروں کو ختم کرنے‘ کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */