اتراکھنڈ میں امت شاہ کو سیاہ جھنڈے دکھانے کی کوشش کرنے والے کانگریس کارکنان گرفتار

کانگریس کارکنان طلبا لیڈر ہمانشو راوت کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر کالے جھنڈے لے کر جمع ہوکر پروگرام کی جگہ بنو اسکول جانے والے تھے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتے کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یہ کارکنان اسٹوڈنٹ لیڈر ہمانشو راوت کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر کالے جھنڈے لے کر جمع ہوکر پروگرام کی جگہ بنو اسکول جانے والے تھے۔ نعرے بازی کرنے والے کارکنان کو پولیس نے آگے نہیں جانے دیا تو وہ پولیس اہلکاروں سے الجھنے لگے۔ ہلکی کہا سنی کے بعد سبھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کانگریس رہنما ہمانشو راوت نے کہا کہ ریاست میں پچھلے دنوں آئی آفت میں مرکز نے کوئی مدد نہیں کی، نہ ہی ریاست میں روزگار دینے کے لئے مرکز اور ریاست کی جانب سے کوئی پختہ قدم اٹھائے جا رہا ہیں۔ بی جے پی کا ایجنڈا صرف الیکشن جیتنے کا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور دیگر مسئلوں سے کوئی واستہ نہیں۔ گرفتار کارکنان کو گرفتارکرکے پولیس لائن لے جایا گیا، جہاں سے سبھی کو نجی مچلکے پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔