متنازعہ ’شہریت ترمیمی بل‘ کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑی جائے گی: کانگریس

جے رام رمیش نے کہا کہ ان کی پارٹی متنازعہ شہیریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی مخالفت کریگی اور پارلیمنٹ میں اس بل کو پاس ہونےسے روکنے کےلیے ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ملکر متحدہ لڑائی کی قیادت کریگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گوہاٹی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی پارٹی متنازعہ شہیریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی مخالفت کریگی اور پارلیمنٹ میں اس بل کو پاس ہونےسے روکنے کےلیے ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ملکر متحدہ لڑائی کی قیادت کریگی ۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش نے کہاکہ کانگریس اس بل کے خلاف ملکر لڑائی لڑنے کے لیے شیوسینا ،جنتادل (یو)جیسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس بل کو جانچ پڑتال کےلیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کےپاس بھیجا جاناچاہئے ۔


بی جے پی کونشانہ بناتے ہوئے رمیش نے کہاکہ اس وقت ملک جس طرح کے معاشی بحران سے گزررہاہے بھگوا پارٹی اس سے توجہ ہٹانے کےلیے سی اے بی اور این آرسی کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اقتصادی ترقی پوری طرح سے رک گئی ہے رمیش نے کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */