چھتیس گڑھ میں کانگریس سرپنچ اور پنچ عہدے کے لئے بھی اتارے گی امیدوار

گرام پنچایتوں کے سرپنچ اور پنچ کے لئے متعلقہ گرام پنچایتوں کے سینئر کانگریس لیڈر اور کارکن امیدوار طے کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں غیر جماعتی بنیاد پر ہو رہے پنچایت انتخابات میں حکمران کانگریس نے ضلع پنچایت رکن سے لے کر پنچ اور سرپنچ تک کے عہدوں پر مجاز امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری اور محکمہ مواصلات کے چیئرمین شیلیش نتن ترویدی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ تین مرحلوں میں ہونے والے پنچایتی انتخابات میں کانگریس کے مجاز امیدوار میدان میں اتریں گے۔


ضلع پنچایت رکن اور ڈسٹرکٹ پنچایت رکن (علاقے پنچایت رکن) کے لئے کانگریس کے مجاز امیدواروں کے ناموں کا اتفاق رائے سے اعلان کیا جائے گا۔ گرام پنچایتوں کے سرپنچ اور پنچ کے لئے متعلقہ گرام پنچایتوں کے سینئر کانگریس لیڈر اور کارکن امیدوار طے کریں گے۔

انہوں بتایا کہ ضلع پنچایت کے لئے اضلاع کے انچارج وزیر، متعلقہ بلاک کانگریس صدر، ممبر اسمبلی، سابق ممبر اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس امیدواروں، سینئر كانگریس کارکنوں کے ساتھ بات چیت کر کے باہمی تال میل قائم کرکے قابل امیدواروں کے نام طے کرنے کی ہدایات ضلع کے انچارج، عہدیداروں اور ضلع کانگریس صدور کو دے دی گئی ہیں۔


اسی طرح ڈسٹرکٹ پنچایت کے لئے متعلقہ بلاکوں کے ضلع کانگریس کی طرف سے مقرر انچارج کو ہدایت دی گئی ہے اپنے علاقے میں جا کر جتنے قابل انچارج کے نام متعلقہ بلاک کانگریس صدر، ممبر اسمبلی، سابق ممبر اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، سابق رکن پارلیمنٹ، کانگریس امیدواروں، سینئر کانگریس کارکنوں سے تبادلہ خیال کرکے طے کریں۔

ریاست کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جبکہ کوئی سیاسی پارٹی پنچ اور سرپنچ کے عہدوں پر مجاز امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ضلع پنچایت ممبر کے عہدے پر ابھی تک سیاسی جماعتوں کی طرف سے مجاز امیدوار اتارنے کی روایت رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔