ترنمول کے ساتھ ہمیشہ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدہ کا خواہاں رہی: کانگریس

فہرست میں نمایاں امیدواروں میں کرکٹر یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد کے علاوہ اداکار شتروگھن سنہا اور لوک سبھا سے معطل رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے حق میں رہی ہے، لیکن ترنمول نے تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کو بات چیت کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہئے لیکن ترنمول کانگریس نے کانگریس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر یہ اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کو مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑنا چاہیے۔


انہوں نے ٹویٹ کیا، "کانگریس نے بارہا مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی باعزت تقسیم کے معاہدے کا خواہاں رہی ہے۔" کانگریس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلان کے ذریعے۔ کانگریس ہمیشہ چاہتی تھی کہ انڈیا اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے"۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس نے آج مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انڈیا اتحاد کے لیے کوئی سیٹ چھوڑے بغیر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل نمایاں امیدواروں میں کرکٹر یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد کے علاوہ اداکار شتروگھن سنہا اور لوک سبھا سے معطل رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔