پرینکا گاندھی کو حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی

کانگریس کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ پارٹی کی جنرل سکریٹری کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کررہی ہے اور انہیں دھول بھرے کمرے میں رکھا گیا۔

ویڈیو گریب سوشل میڈیا آئی این سی ٹویٹ
ویڈیو گریب سوشل میڈیا آئی این سی ٹویٹ
user

یو این آئی

اترپردیش کے سیتا پور میں پی اے سی بٹالین کے گیسٹ ہاوس میں پولیس حراست میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا الزام ہے کہ ان کے وکلا کو کئی گھنٹے بعد بھی ان سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا ہے۔ یہی نہیں انتظامیہ نے انہیں حراست میں لینے کی کوئی قانونی وجہ بھی اب تک نہیں بتائی ہے۔

سیتا پور کے پی اے سی سیکنڈ کور کمپلکس میں حراست میں رکھی گئیں محترمہ واڈرا کو ہر گاوں میں پیر کو صبح ساڑھے چار بجے حراست میں لیا گیا تھا۔ قانونی طورپر کسی کو 24گھنٹے سے زیادہ حراست میں نہیں رکھا جاسکتا لیکن انتظامیہ آگے کے منصوبہ پر منہ نہیں کھول رہی ہیں۔


انہوں نے کہاکہ وہ حراست سے رہا ہوتے ہی لکھیم پور کھیری جاکر شہید کسانوں کے کنبوں سے ملاقات کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتظامیہ کو کسی طرح کا اندیشہ ہے تو اپنی نگرانی میں انکے سمیت چار لوگوں کے کانگریسی وفد کو رشتہ داروں سے ملانے کے لئے لے جائے لیکن انتظامی افسر بار بار ’اوپر کا آدیش‘ یا ’اوپر سے پوچھ کربتاتے ہیں‘ جیسی بات کرکے ٹال رہے ہیں۔

پارٹی کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ کانگریس کی جنرل سکریٹری کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کررہی ہے۔ انتظامیہ نے محترمہ واڈرا کو ایک دھول بھرے کمرے میں رکھا تھا جسے انہوں نے خودجھاڑو لگاکر صاف کیا۔ ا س کا ویڈیو وائرل ہو ا تو انتظامیہ نے ایسا موقف اختیار کیا جیسے کہ ویڈیو بنانے سے کوئی جرم ہوا ہے۔ انتطامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب پرینکا کے کمرے میں دو پولیس والے بیٹھ کر نگرانی کریں گے۔ ایسی قابل اعتراض بات پر سخت ردعمل ہوا تو وہ بیک فٹ پر آیا۔


پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا کے ساتھ ریاستی صدر اجے کمار للو، قومی سکریٹری دھیرج گرجر، یوتھ کانگریس کے قومی صدر بی وی شری نواس، ایم ایل سی دیپک سنگھ بھی حراست میں ہیں۔باہرہزاروں کانگریسی کارکن اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈر موجود ہیں۔ شام کو شہید کسانوں کو خراج عقیدت دینے کے لئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

پرینکا کا ستیہ گرہ کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے

پارٹی میں میڈیا محکمہ کے چیرمین اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے کہاکہ محترمہ واڈرا کو حراست میں رکھنا ظاہر کرتا ہے کہ یوگی حکومت میں سچ بولنا، سوال پوچھنے اور کسی کے دکھ میں کھڑا ہونا منع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یوگی حکومت کی آنکھوں میں موتیابند ہوگیا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں سے نفر ت کرتی ہے۔ محترمہ پرینکا گاندھی انصاف اور جمہوریت کی حفاظت کے لئے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوکر کسانوں کے لئے انصاف مانگ رہی ہیں۔ کانگریس یوگی حکومت کی بے رحمی اور ظلم سے خوفزدہ نہیں ہونے والی۔


سابق وزیر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیڈر کے ساتھ جس طرح پولیس نے بدسلوکی کی اس کا جواب کانگریس پرامن طریقہ سے دے گی۔ کسانوں پر گاڑی چڑھانے والے نامزد قصورواروں کی فوری گرفتاری کے ساتھ محترمہ واڈرا کو شہید کسان کنبوں کے دکھ میں شامل ہونے اور زخمیوں سے ملاقات کرنے کی یوگی حکومت فوری طورپر اجازت دے نہیں تو پرینکا جی کی قیادت میں جھوٹ کے اصرار کے خلاف ستیہ گرہ جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Oct 2021, 8:11 AM