’جمہوریت کو بچانے کے لئے کانگریس پیر کے روز ملک بھر میں راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کرے گی‘

کانگریس ترجمان اجے ماکن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے کانگریس پارٹی کے ذریعہ ملک بھر میں گورنر کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اجے ماکن نے کہا ہے کہ راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کے لئے پیر کو ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ ماکن نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو گورنر کے ذریعہ نظرانداز کرنا آئین کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر مرکزی حکومت کے دباؤ میں کابینہ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز کے باوجود اجلاس نہیں بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ ماکن نے کہا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی۔


انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ ایک طرف تو ملک میں خوفناک کورونا انفیکشن کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، دوسری طرف چین ہمارے ملک کی سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ لیکن وزیر اعظم چین سے لڑنے کے بجائے کانگریس سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی ملک میں جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں اور منتخب حکومت کو سر عام قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے بھی سوالات کیے ہیں۔ کیا بی جے پی کا جمہوریت اور ملک کے آئین پر حملہ قابل قبول ہے؟


کیا راجستھان میں ریفرنڈم کا فیصلہ ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کریں گے یا دہلی میں بیٹھی مرکزی حکومت؟ کیا بی جے پی کے اس قسم کے اقدام سے مقننہ اور عدلیہ کے مابین تنازعہ پیدا نہیں ہوا؟ اجے ماکن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے ہفتہ کو کانگریس پارٹی کے ذریعہ ملک بھر میں گورنر کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔