ویڈیو: کسانوں کے لیے کانگریس کی SpeakUpForFarmers# مہم، راہل-پرینکا نے مودی حکومت پر کیا حملہ

مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے گئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مظاہرین کسان دہلی بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کسانوں کی تحریک کو کانگریس کا ساتھ مل گیا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ جاری ہے۔ راجدھانی دہلی کے بارڈر پر کسانوں کی بھیڑ جمع ہے۔ اب کسانوں کی اس تحریک کو کانگریس کا بھی تعاون حاصل ہو چکا ہے۔ لگاتار کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھانے والی کانگریس پارٹی نے زرعی قوانین کے مسئلہ پر آن لائن مہم کی شروعات کی ہے۔ اس مہم کے ذریعہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس مسئلہ پر مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کو گھیرا ہے۔

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر اس مہم کے ساتھ جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان پر مظالم کیے۔ پہلے سیاہ قانون، پھر چلائے ڈنڈے، لیکن وہ بھول گئے کہ جب کسان آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کسان بھائی-بہنوں کے ساتھ ہو رہے استحصال کے خلاف آپ بھی #SpeakUpForFarmers مہم کے ذریعہ سے جڑیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔