مودی ہے تو مہنگائی ہے: کانگریس

سال 2011میں کانگریس حکومت کے وقت بے روزگاری شرح 02فیصدی تھی آج بی جے پی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں بے روزگار شرح تقربیا 10فیصدی ہوگئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس نے نئے سال کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی غریب عوام کو مندی، بے روزگاری اور مہنگائی کی مار تحفے کے طور پر دینے کا الزام لگاتے ہوئے نیا نعرہ دیا ہے’مودی ہے تو مہنگائی ہے‘۔

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی عوام پر جی ایس ٹی لگا کر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔سپریا نے کہا’اس سال نئے سال کے موقع پر مودی جی نے ’مہنگائی کی مار‘کا ایک اور وار کیا ہے۔ نئے سال کے پہلے دن ہی مودی حکومت کا نیا تحفہ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کی شکل میں ملا ہے۔


انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2011میں کانگریس حکومت کے وقت بے روزگاری شرح 02فیصدی تھی آج بی جے پی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں بے روزگار شرح تقربیا 10فیصدی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔ نومبر 2021 میں ہول سیل پرائس انڈیکس 14.23 فیصد رہا جو گذشتہ 10سالوں میں سب سے زیادہ تھا۔ سپریا نے کہا کہ نئے سال میں اس کا اثر بہت جلد محسوس ہونے لگے گا۔ اس لئے نئے سال میں داخل ہوتے ہوئے ملکی باشندوں کو روز مرہ کی اشیاء سے لے کر اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی وغیرہ پر جیب ڈھیلی کرنے کی تیاری کرلینی چاہئے۔


کانگریس ترجمان نے کہا کہ اب بالکل صاف طور سے ملک کےلوگ عوام کہہ رہے ہیں’مودی ہے تو مہنگائی ہے‘مودی اور مہنگائی دونوں ملک کے لئے نقصان دہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔