مہاراشٹر حکومت میں کانگریس کوٹے سے بنے وزراء کی سونیا اور راہل گاندھی سے ملاقات

شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے بعد کانگریس لیڈروں کی پارٹی قیادت کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔

تصویر آئی این 
تصویر آئی این
user

یو این آئی

نئی دہلی: مہاراشٹر میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کی کابینہ میں توسیع کے ایک دن بعد کانگریس کوٹے سے وزیر بنائے گئے لیڈروں نے منگل کے روز یہاں پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کے ساتھ ان لیڈروں نے پارٹی صدر کی رہائش گاہ 10 جن پتھ اور راہل گاندھی کی رہائش گاہ 12 تغلق لین میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس دوران پارٹی تنظیم کے سکریٹری جنرل کے سی وینو گوپال، ریاستی انچارج جنرل سکریٹری ملکارجن كھڑگے اور ریاستی انچارج سکریٹری آشیش دعا بھی موجود تھے۔


سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملنے والے کانگریس کے اس وفد میں وہ لیڈر شامل تھے جنہیں ادھو ٹھاکرے حکومت میں پیر کے روز وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔ ریاستی کابینہ میں 36 وزیر شامل کیے گئے ہیں جن میں کانگریس کوٹے سے 12 وزیر بنائے گئے ہیں۔ چوہان کے علاوہ بالا صاحب تھوراٹ، ڈاکٹر نتن راوت، امت دیشمکھ، ورشا گائیکواڑ، يشومتی ٹھاکر شامل تھے۔

سمجھا جاتا ہے کہ ان لیڈروں نے ریاست کی مخلوط حکومت کے اب تک کے کام کاج اور کانگریس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے بارے میں پارٹی قیادت سے گفت و شنید کی۔ کچھ لیڈروں نے وزارت کی تقسیم کے تعلق سے بھی بات چیت کی۔ شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے بعد کانگریس لیڈروں کی پارٹی قیادت کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */