اگنی پتھ تنازعہ پر کانگریس کا احتجاج جاری، 20 ریاستوں میں پریس کانفرنس

کانگریس مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آواز اٹھاتی جا رہی ہے اور اس نے 20 ریاستوں کی راجدھانیوں میں 'اگنی پتھ کی بات، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ‘ کے نام سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دہلی میں این ایس یو آئی کا مظاہرہ / یو این آئی
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دہلی میں این ایس یو آئی کا مظاہرہ / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آواز اٹھاتی جارہی ہے اور اس نے اتوار کو 20 ریاستوں کی راجدھانیوں میں 'اگنی پتھ کی بات، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ‘ کے نام سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ ان مجوزہ پریس کانفرنسوں کے ذریعے نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ حکومت اگنی پتھ کے بارے میں نوجوانوں کو کس طرح گمراہ کر رہی ہے۔ ان پریس کانفرنسوں کے ذریعے کانگریس کے ترجمان اگنی پتھ کی حقیقت کے بارے میں نوجوانوں سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ حکومت کس طرح اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اجے ماکن لکھنؤ میں، کیپٹن اجے یادو جموں میں، کنہیا کمار پٹنہ میں، ڈاکٹر اجے کمار گوہاٹی میں، پون کھیڑا کولکتہ میں، شوبھا اوجھا رائے پور میں، اکھلیش پرتاپ سنگھ بھوپال میں، گورو گوگئی چنئی میں، پلاماراجو بنگلور میں، سپریا شرینیت ممبئی میں، الکا لانبالمبا احمد آباد میں، رنجیت رنجن چنڈی گڑھ میں، مانویندر سنگھ دہرادون میں، شکتی سنگھ گوہل دہلی سمیت 20 ریاستی دارالحکومتوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔