کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بھوپیش بگھیل سے ٹیلیفونک گفتگو، کورونا کی تیسری لہر کی تیاریوں پر معلومات حاصل کی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاست میں تیسری لہر کی تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں

سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
user

یو این آئی

رائے پور: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاست میں تیسری لہر کی تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سونیا گاندھی نے آج صبح بھوپیش بگھیل کو فون کیا اور ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے ریاست میں اومیکرون قسم کے بارے میں دریافت کیا۔ بگھیل نے انہیں ریاست میں اب تک اس قسم کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے آگے آکر یہ بھی بتایا کہ ریاست میں پچھلے تین چار دنوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


مسٹر بگھیل نے انہیں تیسری لہر سے بچانے کے لئے اسپتال، بستر، آکسیجن وغیرہ کی دستیابی سمیت دیگر تمام ضروری تیاریوں کے بارے میں بتایا اور انہیں یقین دلایا کہ ریاستی حکومت پوری طاقت کے ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔