سال 2022 میں یوپی کے اقتدار پر کانگریس کا قبضہ ہوگا: للو
اترپردیش میں کانگریس کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے حوصلہ افزا کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے دعوی کیا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کانگریس اکثریت حاصل کر کے ریاست میں اپنی حکومت بنائے گی

کشی نگر: اترپردیش میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے حوصلہ افزا کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے دعوی کیا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کانگریس اکثریت حاصل کر کے ریاست میں اپنی حکومت بنائے گی۔
مقامی رکن اسمبلی نے کہا کہ عوام کانگریس کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو مذہب، ذات کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتی۔ تنظیم سے لے کر حکومت میں حصہ داری تک سبھی طبقات کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ریاست کی اقتدار کانگریس کے ہاتھوں میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ کانگریس کی عوام میں بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی کے علاوہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے لوگ حواسہ باختہ ہیں۔ ریاستی صدر نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ دو ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کے نتائج نے تبدیلی کا واضح پیغام دیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو بند پڑی فیکٹریوں کو دوبارہ چالو کر کے نوجوان کو روزگار دستیاب کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس سے کافی تعداد میں نوجوان منسلک ہو رہے ہیں۔ یہ تبدیلی کی جانب واضح اشارہ ہے۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
