کانگریس پارٹی کی تمام ریاستوں کے لیے سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر تقرریاں

کانگریس صدر کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی۔ تمام ریاستوں کے لیے مقرر کردہ اے آئی سی سی سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز متعلقہ ریاستوں کے انچارج جنرل سیکریٹریوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ تمام ریاستوں کے لیے مقرر کردہ اے آئی سی سی سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز متعلقہ ریاستوں کے انچارج جنرل سیکریٹریوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گنیش کمار یادو کو آندھرا پردیش اور انڈمان اور نکوبار جزائر کا سکریٹری بنایا گیا ہے اور ڈاکٹر پلک ورما کو جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سبھانکر سرکار کو اروناچل پردیش، میگھالیہ اور میزورم کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو انٹونی جوائنٹ سکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

پرتھوی راج ساٹھے اور جتیندر بگھیل کو آسام کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ دیویندر یادو، سشیل کمار پاسی اور شاہنواز عالم کو بہار کا سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے لیے ایس اے سمپت کمار اور سجاریتا لیٹفلانگ سکریٹری، جبکہ وجے جانگڈ جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو گوا، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو کے لیے سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

رام کشن اوجھا، اوشا نائیڈو، بھوپیندر ماراوی اور سبھاشنی یادو کو گجرات کا قومی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ منوج چوہان اور پرفل ونودراؤ گوڈادے کو انتخابی ریاست ہریانہ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ چیتن چوہان اور ودیت چودھری کو ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔


انتخابی ریاست جھارکھنڈ کا سکریٹری سپت گری سنکر اولاکا اور ڈاکٹر سری ویلا پرساد کو بنایا گیا ہے۔ روزی ایم جان، میورا ایس جے کمار، ابھیشیک دت، پی گوپی کو کرناٹک کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کیرالہ اور لکشدیپ کے سکریٹری پی وی موہن، منصور علی خان بنائے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں سنجے دت، چندن یادو، آنند چودھری کو سیکرٹری اور رنوجے سنگھ لوچاو کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے سکریٹری بی ایم سندیپ، قاضی نظام الدین، کنال چودھری، یو بی وینکٹیش جبکہ کرسٹوفر تلک کو منی پور، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔

اوڈیشہ کے سیکرٹری محمد شاہنواز چودھری اور روزلینا ٹرکی، جبکہ پنجاب کے سیکرٹری آلوک شرما اور رویندر دلوی مقرر کیے گئے ہیں۔ چرنجیو راؤ، رتوک مکوانا، پونم پاسوان کو راجستھان کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ وہیں، تمل ناڈو اور پڈوچیری کا سیکریٹری سورج ہیگڑے اور تلنگانہ کا سکریٹری پی سی وشنوناتھ اور پی وشواناتھن کو بنایا گیا ہے۔

اتر پردیش میں دھیرج گوجر، راجیش تیواری، توقیر عالم، پردیپ ناروال اور نیلانشو چترویدی کو سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ اتراکھنڈ میں پرگٹ سنگھ اور سریندر شرما کو سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں امبا پرساد اور آصف علی خان کو سیکرٹری بنایا گیا ہے جبکہ دہلی میں دانش ابرار اور سکھویندر سنگھ ڈینی کو سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ دیویا مدرنا اور منوج یادو کو جموں و کشمیر اور لداخ کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔