راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس کا جے پور میں پیدل مارچ

کانگریس نے پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی اور لیڈر راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے سمن جاری کیے جانے کے خلاف راجستھان میں پیدل مارچ نکالا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس نے پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی اور لیڈر راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے سمن جاری کیے جانے کے خلاف راجستھان میں پیدل مارچ نکالا گیا۔

پیدل مارچ کے لیے کانگریس کے لوگ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی قیادت میں پیدل مارچ شروع ہوا۔ مارچ پولیس کمشنر دفتر کے سامنے اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ای ڈی آفس پہنچا۔

پیدل مارچ میں وزیر مملکت شانتی کمار دھاریوال، وزیر تعلیم بی ڈی کلہ، وزیر صحت پرسادی لال مینا، وزیر ریونیو رام لال جاٹ، وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچاریاواس اور دیگر وزراء، کئی اراکین اسمبلی اور ریاستی کانگریس کے کئی عہدیدار اور کارکنان پیدل مارچ میں شامل تھے۔ اس دوران پارٹی کارکنوں نے بینراور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

پیدل مارچ میں دھاریوال نے میڈیا سے کہا کہ صرف ہراساں کرنے، بدلہ لینے اور بدنام کرنے کے لیے کانگریس کے لوگوں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور اس کے خلاف ملک بھر میں کروڑوں لوگ احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اس کے تحت یہاں بھی پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت گزشتہ پچاس سالوں سے سیاست میں ہیں اور انہوں نے کبھی نامناسب بات نہیں کی اوروہ ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں، جو سچ ہے۔ ایسے میں ان پر جو بھی الزامات عائد کئے جاتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اسی طرح رام لال جاٹ نے الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت مغلوں کی طرح حکومت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیدل مارچ کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف جاری کئے گئے سمن کی مخالفت میں نکالا گیا ہے تاکہ مرکزی حکومت کو پیغام جائے اوروہ اس طرح کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اسے ہر بوتھ تک لے جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔