لوہڑی کے موقع پر کھڑگے، راہل اور پرینکا نے ملک کے عوام کو دی مبارکباد

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے ان کسان بھائیوں اور بہنوں کو خصوصی مبارکباد جو اپنے گھروں سے دور احتجاج پر بیٹھے ہیں اور خراب موسم کے باوجود اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کھڑگے، راہل، پرینکا / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پورا ملک آج لوہڑی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی باشندگان ملک کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ منگل کے روز کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ پارٹی کے سرکاری ’ایکس‘ ہیڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’عقیدے، کاشتکاری اور نئی فصل کے تہوار لوہڑی پر آپ سبھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مقدس تہوارآپ سبھی کے لیے خوشی، خوشحالی اور امن لائے‘۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ لوہڑی کے پُرمسرت موقع پرسبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ امید ہے کہ جوش وخروش کا یہ تیوہار آپ کی زندگی میں بے پناہ خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے۔ وہیں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوہڑی کے موقع پر باشندگان ملک کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں امن اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہارکیا۔


راہل گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ سبھی کو لوہڑی کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار آپ بھی کے لیے ڈھیروں خوشیاں، امن اور خوشحالی لائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے ان کسان بھائیوں اور بہنوں کو خصوصی مبارکباد جو اپنے گھروں سے دور احتجاج پر بیٹھے ہیں اور خراب موسم کے باوجود اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر نے ٹویٹ میں کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پورا ملک آپ کے ستیہ گرہ کی جیت کا جشن منا رہا ہے‘۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اس تیوہار کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں تہوار کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اس تیوہار کو ظاہر کیا گیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آپ سبھی کو عوامی عقیدے،کسانی اور نئی فصل کے جشن لوہڑی کی پُرخلوص مبارکباد۔ یہ تیوہار آپ سب کی زندگی میں خوشی،خوشحالی اور امن لے کر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔