مالی بحران کا سامنا کررہے ریاست کے عوام پر کھٹر حکومت ‘جزیہ ‘ لگانا بند کرے: شیلجا

کھٹر حکومت کورونا وبا اور اقتصادی بحران کے اس دور میں ٹیکس پر ٹیکس لگا کر خزانہ بھرنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہریانہ کانگریس کی سربراہ کماری شیلجا اور کانگریس کے لیڈر رديپ سنگھ سرجےوالا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین مالی بحران کا سامنا کررہے ریاست کے عوام پر کھٹر حکومت 'جزیہ ' لگانا بند کرے۔

دونوں رہنماؤں نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ کل شام کے اندھیرے میں کھٹر سرکار نے ریاست کے 2.5 کروڑ لوگوں سے جبراً وصولی کا ایک نیا سیاہ باب لکھ ڈالا۔ پوری دنیا میں حکومتیں اچھی پالیسی اورصاف نیت سے لوگوں کی جیب میں پیسہ ڈالنے کا کام کر رہی ہیں لیکن کھٹر حکومت کورونا وبا اور اقتصادی بحران کے اس دور میں ٹیکس پر ٹیکس لگا کر خزانہ بھرنے میں مصروف ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پٹرول-ڈیزل پر ٹیکس لگایاگیا۔پھلوں اور سبزیوں پر غیر ضروری مارکیٹ فیس اور ایچ آر ڈی ایف ٹیکس اور عام لوگوں کی کمر توڑتے ہوئے بس کرایہ میں اضافہ کرنا حکومت کی بے رحمی، نااہلی اور تکبر کی زندہ مثال ہے۔ اقتصادی بحران کی اس گھڑی میں زخموں پر مرہم لگانے کے بجائے بی جے پی۔ جے جے پی حکومت جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جب کانگریس نے 2014 میں حکومت چھوڑی تو پٹرول پر ویٹ 21 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 26.25 فیصد اور ڈیزل پر ویٹ 9.24 فیصد تھا، جو اب بڑھ کر 17.22 فیصد ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔