کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی نہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے بعد ایک مختصر جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو واضح کیا۔

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

کوٹہ: کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی پارٹی نہیں ہے۔ راہل گاندھی گزشتہ شام 'بھارت جوڑو یاترا' کے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد ضلع جھالواڑ کے چنوالی پلیا کے نزدیک ایک مختصر استقبالیہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

راہل گاندھی مدھیہ پردیش سے چنولی کے راستے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد پرجوش نظر آئے اور ان کا استقبال کرنے پہنچے تمام کانگریسی لیڈروں بشمول وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان کا گرمجوشی اور پیار سے استقبال کیا۔


راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے بعد ایک مختصر جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو واضح کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔