کانگریس پارٹی سدارامیا کے ساتھ متحد ہے: کانگریس

کانگریس کا الزام ہے کہ گورنر تھاور چند گہلوت مرکز کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہے ہیں اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت کٹھ پتلی بن کر وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت والی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا کام کر رہے ہیں اور پارٹی اس کے خلاف متحد ہو کر لڑے گی۔

کرناٹک کے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیو کمار نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس پارٹی وزیر اعلیٰ کے ساتھ متحد ہے اور بی جے پی کی سازش کے خلاف مل کر لڑے گی۔


پارٹی قائدین نے کہا کہ وزیر اعلی  اور ریاستی صدر کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور کرناٹک کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کانگریس اس کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اور متحد ہو کر لڑے گی اور اس لڑائی کو عوام کی عدالت کے ساتھ ہی قانونی سطح پر بھی لڑے گی۔ انہوں نے اسے کرناٹک کے عوام کے خلاف مرکزی حکومت کا حملہ قرار دیا اور کہا کہ گورنر تھاور چند گہلوت مرکز کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہے ہیں اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ اس میں مرکزی حکومت کے ساتھ ہی جنتا دل ایس بھی اس میں شامل ہے اور کانگریس اس کا سخت جواب دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔