حلف برداری کی تقریب میں کانگریس نے کسانوں اور بیواؤں کو بھیجا دعوت نامہ

700 کسانوں اور بیواؤں کو خاص طور سے دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے جن میں مہاراشٹر کے ہر ضلع سے تقریباً 20 کسان شامل ہوں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑي کی شریک پارٹی کانگریس نے نامزد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری کی تقریب کے لئے بدھ کے روز ریاست کے مختلف حصوں کے 500 سے زیادہ کسانوں کو دعوت نامہ بھیجا۔ اس تقریب کا انعقاد تاریخی شیواجی پارک میدان میں کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے سینئر کانگریس لیڈر وجے واڈیتي وار نے بتایا کہ تقریباً 700 کسانوں اور بیواؤں کو خاص طور سے دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے جن میں مہاراشٹر کے ہر ضلع سے تقریباً 20 کسان شامل ہوں گے۔


سبھی سیاسی جماعتوں کی معروف شخصیات، فلمی ستاروں، صنعت کاروں، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور دیگر شعبوں کے نامور افراد کو بھی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی اور ریاستی سطح کے لیڈرون کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ریاست میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ پانچ دنوں کے دوران دو مختلف سیاسی اتحاد کے وزرائے اعلی کی حلف برداری کی تقریب گورنر بی ایس کوشیاری کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔