یوپی اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے 2 اہم کمیٹیاں تشکیل دیں، آرادھنا مشرا کو ملی اہم ذمہ داری

کانگریس نے آئندہ اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے اپنی ’پولیٹیکل افیئرز کمیٹی‘ (پی اے سی) اور ’ریاستی انتخابی کمیٹی‘ (پی ای سی) کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کو کانگریس صدر نے منظوری دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آرادھنا مشرا / سوشل میڈیا</p></div>
i

کانگریس نے ہفتہ (28 نومبر) کو آئندہ اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے اپنی ’پولیٹیکل افیئرز کمیٹی‘ (پی اے سی) اور ’ریاستی انتخابی کمیٹی‘ (پی ای سی) کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کو کانگریس صدر نے منظوری دی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ اعلان کے مطابق ’پولیٹیکل افیئرز کمیٹی‘ میں اتر پردیش اور قومی قیادت کے 42 سینئر لیڈر اور عہدے دار شامل ہیں۔ اس کمیٹی کے اہم اراکین میں راجندر پال گوتم، آرادھنا مشرا ’مونا‘، ویریندر چودھری، پرمود تیواری، کشوری لال شرما، عمران مسعود، راکیش راٹھور، تنوج پنیا، اجول رمن سنگھ، راجیو شکلا، عمران پرتاپ گڑھی، اجے رائے، نرمل کھتری، سلمان خورشید، راج ببر، اجے کمار للو، برج لال کھبری، پی ایل پنیا، پردیپ جین آدتیہ، راشد علوی، ظفر علی نقوی، بیگم نور بانو، روی ورما، کنور دانش علی، میم افضل، انل شاستری، سنجے کپور اور پردیپ ماتھر شامل ہیں۔

دیگر اراکین میں وویک بنسل، محمد مقیم، کمل کشور کمانڈو، انوگرہ نارائن سنگھ، دیپک سنگھ، نکُل دوبے، بھگوتی پرساد چودھری، افروز خان، انل چودھری، ندیم جاوید، سہیل اختر انصاری، آلوک پرساد، دیویندر نشاد اور منوج یادو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس سیوا دل (یوپی) کے چیف آرگنائزر، اتر پردیش مہیلا کانگریس یونٹ (مغربی یوپی اور برج زون) کی صدر، اتر پردیش یوتھ کانگریس (مغربی، مشرقی اور وسطی زون) کے صدور، اتر پردیش یوتھ کانگریس (وسطی زون) کے کارگزار صدر اور اتر پردیش این ایس یو آئی (مغربی، مشرقی اور وسطی زون) کے صدور بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔


کمیٹی میں عہدوں کی بنیاد پر بننے والے اراکین بھی شامل ہوں گے، جن میں سپریا شرینیت، جتیندر بگھیل، منوج تیاگی، راج کمار موریہ، سشیل کمار پاسی، اوم ویر یادو، اویناش کجلا، راہل راج بھر اور وشوجے سنگھ شامل ہیں۔ خزانچی کے علاوہ اتر پردیش کے لیے اے آئی سی سی انچارج سے وابستہ یو پی سی سی اور اے آئی سی سی کے سکریٹری بھی عہدوں کی بنیاد پر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

37 اراکین پر مشتمل ریاستی انتخابی کمیٹی کی صدر آرادھنا مشرا ’مونا‘ ہوں گی۔ دیگر اراکین میں ویریندر چودھری، پرمود تیواری، کشوری لال شرما، عمران مسعود، راکیش راٹھور، تنوج پنیا، اجول رمن سنگھ، راجیو شکلا، عمران پرتاپ گڑھی، اجے رائے، نرمل کھتری، سلمان خورشید، راج ببر، اجے کمار للو، برج لال کھبری، پی ایل پنیا، پردیپ جین آدتیہ، انل شاستری، بیگم نور بانو، ظفر علی نقوی، محمد مقیم، روی ورما، میم افضل، کمل کشور کمانڈو، پردیپ ماتھر، انوگرہ نارائن سنگھ، سنجے کپور، سہیل اختر انصاری، وویک بنسل، دیپک سنگھ، بھگوتی پرساد چودھری، نکول دوبے، حاجی اکرام قریشی، آلوک پرساد، دیویندر نشاد اور سپریا شرینیت شامل ہیں۔


کمیٹیوں میں عہدوں کی بنیاد پر بننے والے اراکین اور دیگر تنظیمی نمائندوں کے علاوہ جتیندر بگھیل، منوج تیاگی، راج کمار موریہ، سشیل کمار پاسی، اوم ویر یادو، اویناش کجلا، راہل راج بھر اور وشوجے سنگھ بھی شامل ہیں۔ نئی کمیٹیوں کی تشکیل فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے کیونکہ کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔