یوگی آدتیہ ناتھ کورونا ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کے لئے استعفی دیں: کانگریس

دارالحکومت لکھنؤ میں 2268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 7890 ڈیتھ سرٹیفیکیٹ یکم اپریل سے 15 مئی تک جاری کئے جاچکے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کورونا متاثرین کے ساتھ غیر سنجیدگی سے پیش آرہی ہے اور ہلاک ہونے والوں کے غلط اعداد و شمار دے رہی ہے ، لہذا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اخلاقی بنیادوں پر فوری استعفی دینا چاہئے۔ کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت اور اتر پردیش اسمبلی میں کانگریس کی رہنما انورادھا مشرا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مقدس گنگا اورجمنا ندیوں میں لوگ کورونا کی لاشوں کو بہانے پر مجبور ہیں اور ریاستی حکومت صرف غلط اعداد دینے کا کھیل کھیل رہی ہے۔ لہذا ، وزیر اعلی استعفی دیں ، ورنہ گورنر انہیں برخاست کریں۔

انہوں نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور ریاست سے ملی بھگت میں کورونا ہلاکتوں کے اعدادوشمار کو چھپانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے موت کے غلط اعداد و شمار دینے کے اس کھیل کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے۔


اترپردیش میں غلط اعداد و شمار کس طرح دیئے جارہے ہیں اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دارالحکومت لکھنؤ ہے جہاں 2268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 7890 ڈیتھ سرٹیفیکیٹ یکم اپریل سے 15 مئی تک جاری کئے جاچکے ہیں۔ 15 5970 ڈیتھ سرٹیفکیٹ فروری سے 31 مارچ تک جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ لکھنؤ میں گذشتہ دو ماہ کے دوران 2000 موت کے اضافی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیوں جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات تمام ریکارڈ توڑ رہی ہیں لیکن حکومت اسے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت اعداد و شمار کی ساز باز میں کیوں ملوث ہیں اور اس سے کون فائدہ اٹھائے گا ، لہذا اعداد و شمار کو چھپانے کا کھیل بند کیا جانا چاہئے۔


قانون ساز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لکھنؤ میں لوگوں کو اسپتالوں میں کورونا مریضوں کو بھرتی کرنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ دم توڑ رہے ہیں لیکن حکومت کورونا سے زیادہ اموات کو چھپا رہی ہے اور انہیں نارمل قرار دے رہی ہے۔ لکھنؤ کے بیکنٹھ دھام میں دن رات لاشوں کو جلایا جارہا ہے ، اس کے باوجود حکومت کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا سے ہلاک نہیں ہورہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2021, 6:11 AM