کرناٹک میں یدیورپا سرکار مشکل میں ، کانگریس نے کیا استعفی کا مطالبہ

یدیورپا عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ بدعنوانی میں ملوث ہیں لہٰذا مسٹر ان کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور الزامات کی تفتیش ہونی چاہیے۔

وزیر اعلی بی ایس ید یو رپا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی بی ایس ید یو رپا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرناٹک میں یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی حکومت مشکل میں گھر گئی ہے ۔ وزیراعلی یودیو رپا کے اہل خانہ پر بد عنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں ۔کانگریس نے کہا ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ بدعنوانی میں ملوث ہیں لہٰذا مسٹر یدیورپا کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں الزامات کی تفتیش ہونی چاہیے۔

کانگریس کے تملناڈو، پدوچیری اور گوا کے انچارج دینش گُنڈو راؤ اور پارٹی کے ترجمان نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر یدیورپا اقتدار اور عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے رکن سرکای کام میں دخل دے رہے ہیں۔ گھپلہ، بدعوانی اور عہدے کا غلط استعمال ریاست میں آئے دن کی کہانی بن گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایک تازہ معاملے میں کچھ مقامی اخبارات اور چینل نے اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین سے عہدے پر تقرری کے عوض 16 کروڑ روپیے کی رشوت مانگنے کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام الزامات کے پیش نظر پہلے مسٹر یدیورپا کو اخلاقیات کی بنیاد پر عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ مسٹر یدیورپا کے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی معاملے کی تفتیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں ہونی چاہیے تاکہ ملزموں کو سزا مل سکے۔ پارٹی نے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس بھی اس معاملے کی تفتتیش کرکے سچائی سامنے لانے کی درخواست کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔