’بہت ہوا بھرشٹاچار، نیرو مودی اپنا یار‘، کانگریس کا مودی پر نشانہ

فرسٹ اپریل پر کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی کے جملے کے مطابق ہر ہندوستانی کے کھاتے میں 15لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں اور ملک کا ہر شہر سمارٹ سٹی بن چکی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@INCIndia
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

آج یکم اپریل کا دن ہے، اس دن کو دنیا بھر میں بیوقوفوں کے دن کے طور منایا جاتا ہے۔ فرسٹ اپریل کےک ذریعہ کانگریس نے مودی اور ان کی حکومت پر تیکھہ حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹ کئے اور مودی حکومت پر ملک کے عوام کو ’ اپریل فول‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے اسے جملہ پارٹی قرار دیا۔ ٹویٹر پر کانگریس نے #HappyJumlaDivas کا استعمال کرتے ہوئے جم کر طنز کسے۔

کانگریس نے اپنے ٹوئٹ میں 2014 لوک سبھا انتخابات کے دوران نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے ہر ہر شہری کے کھاتہ میں 15 لاکھ جمع ہونے کے وعدے کے علاوہ کئی مدوں پر نشانہ لگایا گیا۔ ٹوئٹ میں کہا ’’مودی جی کے ہر جملے مطابق ہر ہندوستان نے کھاتے میں 15 لاکھ جمع ہو چکے ہیں۔ ملک کا ہر شہر کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ ملک کا ہر شہری اسمارٹ سٹی بن چکا ہے۔ جہا روبوٹ ہر ہندوستانی کے گھر گھر جا کر کوڑا اتھا رہے ہیں۔ حکومت نے 200 کروڑ نوکریاں دے دی ہیں ۔ مریخ کے ایلین بھی ہندوستان میں نوکری کر رہے ہیں۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کا بھی اشتراک کیا ہے، جس میں بریکنگ نیوز بناکر نوٹ بندی کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو پر ٹویٹ میں کہا ، ’’وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک ہندوستان بنایا اور نوٹ بندی کے ذریعے گھر کی خواتین کی طرف سے چھپا کر رکھا گیا کالا دھن نکلوایا۔ ‘‘

ویڈیو میں نیرو مودی، میہل چوکسی کو صفائی مہم سے جوڑ کر طنز کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے ’’ مودی کی حمایت کرتے ہوئے نیرو مودی اور میہل چوکسی نے پی این بی کا تمام خزانہ اڑا دیا اور اسے انعام میں غیر ملکی دورہ ملا ہے۔‘‘

کانگریس نے ویڈیو میں ’’گنگا صفائی مہم‘ پر بھی طنز کیا ہے۔ ویڈیو میں گنگا میں پھیلی ہوئی گندگی کو دکھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گنگا اتنی صاف ہو شکی ہے آپ اس میں ڈبکی لگا کر نریندر مودی کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم مودی کو نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس نے لکھا، ’’بہت ہوا بھرشٹاچار ، نیرو مودی اپنا ہے یار۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔