ریاستو ں پر کورونا بحران سے لڑنے کے لئے مرکز پالیسی نہ تھوپے: کانگریس

ریاستوں کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایا جانا چاہئے اور اس کے لے انہیں اقتصادی پیکج دیئے جانے چاہئیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے سامنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ان کے حل کے لئے مرکز کو ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ریاستوں کو اس وبا سے لڑنے کے لئے اقتصادی طورپر مضبوط بناکر انہیں اپنی صورتحال کے مطابق کام کرنے دینا چاہئے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستوں کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایا جانا چاہئے اور اس کے لے انہیں اقتصادی پیکج دیئے جانے چاہئیں۔ کورونا وائرس کی لڑائی ریاستوں کو لڑنی ہے، اس لئے ان کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایاجانا چاہئے۔ مرکز کے پاس ریاستوں کا جو بھی پیسہ ہے اسے بحران کے اس وقت میں واپس کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں ، بی جے پی ہندوستان میں فرقہ واریت کا وائرس پھیلا رہی ہے: سونیا گاندھی


انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے یہ بھی تجویز رکھی ہے کہ ریاستوں کو اپنی صورتحال کے حساب سے کورونا وائری کے خلاف لڑائی کرنے دیا جانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو اس میں اپنی پالیسی ریاستوں پر نہیں تھوپنی چاہئے۔

پارٹی نے مہاجر مزدوروں کے معاملہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی حالت بہت خراب ہوئی ہے۔ غیرمنظم شعبہ کے مزدور ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس روزی روٹی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ حکومت کو ان کے لئے کھانے کا بندوبست کرکے مہاجر مزدوروں کے لئے پالیسی بنانی چاہئے اور جو مہاجر مزدور اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں ان کے گھر جانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔