کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے میڈیا مبصرین کا کیا تقرر

کانگریس نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے میڈیا مبصرین کا تقرر کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے میڈیا مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں کہا کہ پارٹی نے ان ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے میڈیا مبصرین کا تقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری چھتیس گڑھ کے میڈیا مبصر ہوں گے۔ جبکہ محترمہ سپریہ سنیت مدھیہ پردیش اور ڈاکٹر اجے کمار تلنگانہ میں یہ ذمہ داری نبھائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔