کئی ریاستوں میں 21 اکتوبر کو ہوں گے ضمنی انتخاب، یہاں دیکھیں پوری فہرست...

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کی 63 اسمبلی سیٹوں اور بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں خالی اسمبلی سیٹوں اور بہار میں ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے میڈیا کو بتایا کہ کل 63 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے جن میں سب سے زیادہ 15 سیٹیں کرناٹک کی ہیں۔ ان سبھی لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 21 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے اور مہاراشٹر و ہریانہ کی ہی طرح سبھی ضمنی انتخابات کی ووٹ شماری بھی 24 اکتوبر کو ہوگی۔

جس ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونا ہے وہ بہار کی سمستی پور سیٹ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق سبھی ضمنی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن 23 ستمبر کو جاری ہوگا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر طے کی گئی ہے۔ نام واپس لینے کی تاریخ 3 اکتوبر رکھی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 4 اکتوبر ہے جب کہ نام واپس لینے کی تاریخ 7 اکتوبر طے کی گئی ہے۔


بہر حال، کس ریاست کی کس اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات 21 اکتوبر کو ہوں گے، اس کی پوری فہرست درج ذیل ہے...

  • آسام (4 سیٹ)- راتاباری، جانیا، رنگا پارا، سوناری
  • بہار (5 سیٹ)- کشن گنج، سمری بختیار پور، دروندا، ناتھ نگر، بیلہار
  • چھتیس گڑھ (1 سیٹ)- چترکوٹ
  • گجرات (4 سیٹ)- تھراڈ، کھیرالو، امرائی واڑی، لونا واڑا
  • ہماچل پردیش (2 سیٹ)- دھرم شالہ، پچاڈ
  • کرناٹک (15 سیٹ)- اٹھانی، کاگواڈ، گوکک، ییلاپور، ہیریکرور، رانی بینور، وجے نگرا، چکبلا پور، کے آر پورا، یشونت پور، مہا لکشمی لے آؤٹ، شیواجی نگر، ہوسا کوٹے، کرشن راج پیٹ، ہنسر

  • کیرالہ (5 سیٹ)- منجیشور، ایرناکولم، ارور، کونّی، واٹّیور کاوو
  • مدھیہ پردیش (1 سیٹ)- جھابوا
  • میگھالیہ (1 سیٹ)- شیلّا
  • اڈیشہ (1 سیٹ)- بیجا پور
  • پڈوچیری (1 سیٹ)- کامراج نگر
  • پنجاب (4 سیٹ)- پھگواڑا، مکیرین، ڈاکھا، جلال آباد
  • راجستھان (2 سیٹ)- منڈاوا، کھینوسر
  • سکم (3 سیٹ)- پوکلوک کامرانگ، مارتم رومٹیک، گنگٹوک
  • تمل ناڈو (2 سیٹ)- وِکراونڈی، ننگونیری
  • تلنگانہ (1 سیٹ)- حضور نگر
  • اتر پردیش (11 سیٹ)- گنگوہ، رام پور، اِگلاس، لکھنؤ کینٹ، گووند نگر، مانک پور، پرتاپ گڑھ، جید پور، جلال پور، بالہا، گھوسی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔