بہار میں شراب پر مکمل پابندی قانون کا جائزہ لینا ضروری: جیسوال

بی جے پی صدر اور رکن پارلیمان سنجے جیسوال نے بہار میں زہریلی شراب کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شراب پر مکمل پابندی قانون کا ایک بار ہر حال میں جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے

سنجے جیسوال، تصویر آئی اے این ایس
سنجے جیسوال، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر اور رکن پارلیمان سنجے جیسوال نے ریاست میں زہریلی شراب کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شراب پر مکمل پابندی قانون کا ایک بار ہر حال میں جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔

جیسوال نے سنیچر کو یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ شراب بندی کے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ پولیس ہے۔ کچھ مقامات پر پولیس کی چھوٹے چھوٹے شراب مافیاوں کے ساتھ ساز باز رہتی ہے اور ایسے میں ان علاقوں میں واقعات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں پر پولیس کا اثر زیادہ ہوتا ہے و ہاں پر اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔


ریاستی صدر نے کہاکہ بہار میں شراب بندی قانون بہت ہی سخت اور بہتر ہے۔ جوصورتحال نظر آرہی ہے اس میں محسو س ہوتا ہے کہ لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شراب بندی قانون سے مکمل کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ اس سے سخت قانون نہیں ہوسکتا۔

جیسوال نے کہاکہ گاوں میں اس غیرقانونی دھندے میں لگے چھوٹے چھوٹأ مافیاوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی جن مقامات پر انتظامیہ کا کردار مشتبہ ہے اس کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔مکمل شراب بندی قانون کا جائزہ لیاجانا چاہئے۔ اس کی کامیابی اور ناکامی پر غور و خوض کرنا نہایت ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔