کورونا: بہار شریف میں تین مقامات پر کمیونٹی کچن کا آغاز

ضلع مجسٹریٹ یوگیندر سنگھ نے کمیونیٹی کچن کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہاں سے کھانا بنوانے کے بعد متعلقہ وارڈ پارشد کی فہرست کی بنیاد پر جتنی انہیں ضرورت ہوگی انہیں کھانا پہنچایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

راجگیر: کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے کیے گئے لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو راحت دینے کے لئے ریاستی حکومت کی ہدایت پر نالندہ کے ڈی ایم یوگیندر سنگھ کی طرف سے کمیونیٹی کچن کی شروعات کر دی گئی ہے۔ کمیونٹی کچن میں تازہ اور بہتر کھانا مل سکے اس کے لئے ڈی ڈی سی راکیش کمار، ڈی ایس او روی شنکر اور ڈی ڈبلیو او سشیل کمار کو نگہداشت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو مجبور ہیں اور ان کے سامنے کھانے۔ پینے کامسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ بہار شریف کے بائی پاس واقع ایکتا شکتی فاؤنڈیشن کے کچن میں گزشتہ روز سے کھانا بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے دن 800 لوگوں کا کھانا تیار کروایا گیا۔ جبکہ اس کچن میں ایک ساتھ 10000 لوگوں کے کھانا تیار کیا جا سکتا ہے


اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ یوگیندر سنگھ نے کمیونیٹی کچن کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہاں سے کھانا بنوانے کے بعد متعلقہ وارڈ پارشد کی فہرست کی بنیاد پر جتنی انہیں ضرورت ہوگی انہیں کھانا پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سبھی کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے اسی مقصد سے اس کمیونیٹی کچن کی شروعات کی گئی ہے۔ ایسا کوئی شخص جس کی لسٹ نہیں تیار کی گئی ہے ان کے ساتھ کوئی دقت ہو تو براہ کرم وہ ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


بہار شریف کے تین مقامات کرگل بس اسٹینڈ، رام چندر پور بس اسٹینڈ اور محل پر راحتی مرکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس تعلق سے نگر نگم کے کنٹرول روم کا نمبر 233371-06112 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔