راجستھان: عیدگاہ علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی، 5 لوگ زیر حراست

پولس کے مطابق پیر کی رات کو ہوئے ہنگامے کے بعد دیر رات سے حالات قابو میں ہیں۔حالانکہ علاقے میں تناؤ کے پیش نظر اضافی پولس دستہ تعینات ہے اور حالات پرامن ہیں۔

تصویر سول میڈیا
تصویر سول میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے عید گاہ علاقے میں ایک بس پر پتھراؤ،توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے واقعات کے بعد ماحول پرامن ہے جبکہ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے اور پچاس سے زیادہ کو نامزد کیاگیا ہے۔

پولس کے مطابق پیر کی رات کو ہوئے ہنگامے کے بعد دیر رات سے حالات قابو میں ہیں۔حالانکہ علاقے میں تناؤ کے پیش نظر اضافی پولس دستہ تعینات ہے اور حالات پرامن ہیں۔اس معاملے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا اور پچاس سے زیادہ لوگوں کو نامزد کیاگیا ہے۔علاقے میں امن برقرار رکھنےکےلئے انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ عید گاہ علاقے میں پیر کی رات گلتا گیٹ کے سامنے دہلی روڈ پر ہری دوار جانے والی ایک بس پر کچھ سماج شمن عناصر نے پتھراؤ شروع کردیا۔اس دوران کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئےگئے۔اس سے علاقے میں تنازع ہے۔پتھراؤ اور ہنگامے میں تقریباً دو درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ان میں آدھار درجن سے زیادہ پولس اہلکار زخمی ہوگئے ۔اس دوران کچھ گاڑیوں میں آگ بھی لگا دی گئی ۔

پولس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑکر بھیڑ کو کھدیڑ کر حالات کو قابو کیا۔فی الحال علاقے میں بڑی تعداد میں پولس دستہ تعینات ہے اور تناؤ کے درمیان حالات پر امن ہیں۔


دو فریقوں میں اتوار کی صبح کانوڑ یاترا کے سلسلے میں جھگڑا ہوگیاتھا۔اس کے بعد پیر کی رات تقریباً دس بجے ہری دوار جانے والی ایک بس پر پتھراؤ کرنے سے تناؤ بڑھ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔