وکیلوں کے بہبود پر رقم خرچ کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ’وزیر اعلی لائرس ویلفیئر‘ اسکیم پر عمل درآمد کے لئے تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ’وزیر اعلی لائرس ویلفیئر‘ اسکیم پر عمل درآمد کے لئے تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کیجریوال نے اس اسکیم کا اعلان چند ماہ قبل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کو کیسے اور کہا ں خرچ کیا جائے اس کے متعلق وکیلوں سے مشورے حاصل کیے جائیں گے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی حکومت وکیلوں کی بہبود کے لئے پچاس کروڑ روپے دے رہی ہے۔ اس کام کو انجام دینے کے لئے تیرہ وکیلوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی یہ یقینی بنائے گی کہ پچاس کروڑ روپے کیسے اور کہاں خرچ کیے جائیں۔ سپریم کورٹ بار کونسل کے چیئرمین راکیش کمار کھنہ اس کمیٹی کے صدر ہوں گے۔

بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین کے سی متل اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ بارکونسل آف دہلی ہائی کورٹ کے چیئرمین موہت ہاتھر اور وکیل راہل میلرا‘ راجیش کوشک‘ آر کے وادھوا‘ این سی گپتا‘ ہیمنت مہتا‘ پرمود ناگر‘ راکیش چاہر‘ کمل مہتا اور امیتابھ چترویدی بھی اس کمیٹی کے رکن بنائے گئے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کو عام آدمی پارٹی حکومت ملک کی ایسی پہلی حکومت ہے جس نے وکیلوں کے بہبود کے لئے اتنی بڑی رقم منظور کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */