جدید طبی سائنس میں یوگا اور آیوروید کا امتزاج بیماریوں کا خاتمہ کرے گا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ سچ کو ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی، جو سیدھا ہوتا ہے اسے بھی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی

من کی بات، تصویر یو این آئی
من کی بات، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید طبی سائنس میں یوگا اور آیوروید کے انضمام کو ثبوت پر مبنی موثر علاج کا ذریعہ ثابت ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستانی نظام طب کا استعمال ملک میں بیماریوں کے خاتمے اورکفایتی علاج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ سچ کو ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی، جو سیدھا ہوتا ہے اسے بھی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن جب جدید میڈیکل سائنس کی بات آتی ہے تو سب سے اہم چیز ثبوت ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی زندگی کا حصہ رہے یوگا آیوروید جیسے ہمارے صحیفوں کے سامنے ثبوت پر مبنی تحقیق کا فقدان، ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے - نتائج نظر آتے ہیں، لیکن ثبوت نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن، یہ خوش آئند ہے کہ ثبوت پر مبنی علاج کے دور میں، یوگا اور آیوروید اب جدید دور کے ٹیسٹوں اور آزمائشوں پر کھرے اتر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا آپ سب نے ممبئی میں ٹاٹا میموریل سینٹر کے بارے میں سنا ہوگا۔ اس ادارے نے ریسرچ، انوویشن اور کینسر کیئر میں بہت نام کمایا ہے۔ اس مرکز کی جانب سے کی گئی ایک گہری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے بہت موثر ہے۔ ٹاٹا میموریل سنٹر نے اپنی تحقیق کے نتائج کو امریکہ میں منعقدہ بریسٹ کینسر کانفرنس میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان نتائج نے دنیا کے بڑے ماہرین کی توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ ٹاٹا میموریل سینٹر نے ثبوت کے ساتھ بتایا ہے کہ یوگا سے مریضوں کو کس طرح فائدہ ہوا ہے۔ اس مرکز کی تحقیق کے مطابق یوگا کی باقاعدہ مشق سے چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے دوبارہ ٹھیک ہونے اور موت کے خطرات میں 15 فیصد تک کمی آئی ہے۔


یہ پہلی مثال ہے کہ ہندوستانی روایتی ادویات کو مغربی طریقوں کے عین مطابق معیار پر آزمایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پہلا مطالعہ ہے، جس میں چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے یوگا کو اپنایا گیا ہے۔ اس کے طویل مدتی فائدے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ ٹاٹا میموریل سینٹر نے پیرس میں یوروپی سوسائٹی آف میڈیکل آنکولوجی کانفرنس میں اپنے مطالعے کے نتائج پیش کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔