پنجاب، ہریانہ اور دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر

پنجاب کے کچھ حصوں اور ہریانہ، چندی گڑھ و دہلی کے الگ الگ علاقوں میں سردی کی لہر کا کافی زیادہ اثر نظر آ رہا ہے، جبکہ شمالی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں بھی سردی کی لہر چل رہی ہے

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
user

یو این آئی

نئی دہلی: پنجاب کے کچھ حصوں اور ہریانہ، چندی گڑھ و دہلی کے الگ الگ علاقوں میں سردی کی لہر کا کافی زیادہ اثر نظر آ رہا ہے، جبکہ شمالی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں بھی سردی کی لہر چل رہی ہے۔

رات کا درجہ حرارت اڈیشہ میں الگ الگ مقامات پرمعمول سے 5.1 ڈگری سیلسیس سے اوپررہا جبکہ بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال میں گنگا کے کنارے اور تلنگانہ کے زیادہ تر مقامات، اڈیشہ میں کچھ مقامات پر، مشرقی اتر پردیش اور مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے کے الگ الگ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3.1 ڈگری سیلسیس سے لے کر 5.0 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔

ساحلی آندھرا پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر، مراٹھواڑہ، وسطی مہاراشٹر، آسام، میگھالیہ، گجرات، انڈمان نکوبار جزائرمیں کچھ مقامات پر، کرناٹک اور مغربی راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سیلسیس سے 3.0 ڈگری سیلسیس اوپر رہا۔


مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر رات کا درجہ حرارت معمول سے 5.1 ڈگری سیلسیس نیچے رہا، جبکہ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، کیرالہ، ماہے، تامل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کئی مقامات پر اورراجستھان میں الگ الگ جگہوں پر درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سیلسیس سے 3.1 ڈگری سیلسیس نیچے رہا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں، حصار (ہریانہ) میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جھارکھنڈ، بہارمیں الگ الگ مقامات پر، تلنگانہ، شمالی اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں بدھ 08.30 بجے سے جمعرات کو 08.30 بجے کے درمیان بارش ہوئی، جبکہ ودربھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں الگ تھلگ مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */