اتر پردیش کے سنبھل میں کولڈ اسٹوریج کی چھت گرنے سے اندوہناک حادثہ، 5 افراد ہلاک

حادثہ کے بعد کولڈ اسٹوریج کے مالک اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جبکہ پوچھ گچھ کے لیے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مرکزی ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے سنبھل کے چندوسی علاقے میں آلو کولڈ اسٹوریج کی چھت گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اب تک 5 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 11 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔ کولڈ اسٹوریج کی چھت جمعرات کی رات گر گئی تھی۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ابھی بھی کچھ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اپنے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


سنبھل کے ایس پی چکریش مشرا نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج کے مالک اور دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پوچھ گچھ کے لیے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ملبہ ہٹانے کے بعد ہی ہم اس عمارت کے گرنے کی اصل وجہ بتاتئی جا سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */