دہلی این سی آر میں سردی اور دھند کا ستم! 60 پروازوں کے رخ تبدیل، ٹرینوں کی رفتار پر بریک

شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں جمعرات کو دن بھر دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، یوپی اور چندی گڑھ کے لیے انتہائی گھنی دھند کی وارننگ جاری کی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور دھند جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجدھانی دہلی میں اگلے 5 دنوں تک شدید دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے نوئیڈا سمیت پورے گوتم بدھ نگر ضلع میں 29 سے 30 دسمبر تک تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ شیدد دھند اور کم حد نگاہ کے باعث کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور کئی ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔

شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں جمعرات کو دن بھر دھند چھائی رہی۔ دہلی-این سی آر کے کئی علاقے جمعرات کی رات سرد ہواؤں کے ساتھ دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ دھند اور کم حد نگاہ کی وجہ سے جمعرات کو کئی سڑک حادثات بھی پیش آئے۔ گھنی دھند کی وجہ سے جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ پر آنے والی تقریباً 60 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ 134 پروازیں اور 22 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔


آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو یوپی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شدید دھند چھائی رہی۔ پٹیالہ، امبالہ، چندی گڑھ، ہریانہ، بریلی، لکھنؤ، وارانسی اور گوالیار میں حد نگاہ 30 میٹر سے کم تھی۔

محکمہ موسمیات نے 31 دسمبر تک صبح اور رات کے دوران دہلی، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے لیے انتہائی گھنی دھند کی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے گھنی دھند میں گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹس استعمال کرنے کو کہا ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 30 اور 31 دسمبر کو ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

یوپی میں سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

اتر پردیش میں جمعرات کی صبح سے گھنی دھند چھائی ہوئی تھی اور کچھ علاقوں میں حد نگاہ 40 میٹر سے بھی کم تھی۔ حکام نے اگلے دو دنوں تک صبح کے وقت گھنی دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران حد نگاہ 50 میٹر تک رہ سکتی ہے۔ گھنی دھند کی وجہ سے یوپی میں مختلف مقامات پر کئی سڑک حادثات بھی پیش آئے، جن میں 6 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔ لکھیم پور کھیری میں گھنے دھند کے درمیان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر بائک پر سوار ایک بھائی بہن کی موت ہو گئی۔ اناؤ میں موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ مظفر نگر کے میرانپور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔