اتراکھنڈ میں کمبھ میلے کے دوران کووڈ ٹیسٹ گھوٹالہ، دہلی-ہریانہ کی لیب پر ایف آئی آر درج ہوگی

اتراکھنڈ میں کمبھ کے دوران ہونے والے کورونا ٹیسٹ کے گھوٹالہ پر حکومت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ملزم کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کیا ہے

ہریدوار کمبھ / تصویر یو این آئی
ہریدوار کمبھ / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اتراکھنڈ میں کمبھ میلے کے دوران کورونا ٹیکس کے گھوٹالہ پر حکومت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ملزم کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ حکومت نے ہردوار ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ کمبھ کے دوران جن کمپنوں نے ٹیسٹ گھوٹالہ کیا ہے ان کے خلاف ایف آئی درج کی جائے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان سبودھ اونیال نے میڈیا کو بتایا کہ کمبھ کے دوران ہردیار میں 5 مقامات پر ٹیسٹ کرنے والی دہلی اور ہریانہ کی تجربہ گاہوں کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم صادر ہوا ہے۔


خیال رہے کہ اس گھوٹالہ کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب بغیر ٹیسٹ کئے ہی لوگوں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پہنچنے لگیں۔ اس معاملہ انڈین کونسل آف میڈیسل ریسرچ (آئی سی ایم آر) حرکت میں آ گئی اور اتراکھنڈ کے محکمہ صحت کو شکایت پیش کی۔ محکمائی جانچ میں پایا گیا کہ ہریانہ کی ایک ایجنسی فرضی طور پر کورونا کی رپورٹ تیار کر رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔