کوچی میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک زخمی

اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور عمان سے آنے والی پرواز کا رخ ترواننت پورم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: انڈین کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کے روز کوچی میں نندوبسیری ہوائی اڈے کے رنوے کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک تربیتی پروگرام پر ہیلی کاپٹر ندوم بسیری ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں کوسٹ گارڈ افسر سنیل لوٹلا زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔

کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی دوپہر 12.25 بجے پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور عمان سے آنے والی پرواز کا رخ ترواننت پورم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔