یوگی کو ریاست میں کورونا سے زیادہ پی ایم مودی کے ایودھیا دورہ کی فکر، تیاریوں کا جائزہ لیا

اہم مقامات جیسے ہیلی پیڈ، ہنومان گڑھی، شری رام جنم بھومی احاطہ وغیرہ سمیت مختلف مقامات پر خصوصی افسران کو تعینات کیا جائےگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ، 03 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو اجودھیا میں پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مسٹر یوگی نے کہا ہے کہ پروگرام کے دوران مکمل طور سے کووڈ۔19 کے پروٹوکول کی پیروی کی جائےگی اور سوشل ڈسٹنسنگ پر خصوصی زور دیا جائےگا۔

یوگی کو ریاست میں کورونا سے زیادہ پی ایم مودی کے ایودھیا دورہ کی فکر، تیاریوں کا جائزہ لیا

اہم مقامات جیسے ہیلی پیڈ، ہنومان گڑھی، شری رام جنم بھومی احاطہ وغیرہ سمیت مختلف مقامات پر خصوصی افسران کو تعینات کیا جائےگا۔جہاں جس کی تعیناتی ہو وہ وہاں پر الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ افرادی قووت کی ضرورت ہے تو حکومت کے خصوصی سطح کے افسران، دیگر پولس سب انسپکٹر سطح کے افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے۔

یوگی کو ریاست میں کورونا سے زیادہ پی ایم مودی کے ایودھیا دورہ کی فکر، تیاریوں کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا ہے کہ اس کو یقینی بنایا گیا ہے کہ پروگرام میں آنے والے لوگوں کی تعداد محدود رہے اور غیر ضروری بھیڑ نہ ہو۔ سینیٹائزیشن وغیرہ کیا جائے۔


وزیراعلی نے کہا کہ رام کی پیڑی مقام پر میڈیا کی نشریات کے لئے کی جانے والے نظم میں سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کی جائے گی۔ سریو ندی کی آبی سطح کو دیکھتے ہوئے وہاں پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی۔ پروگرام کے براہ راست نشریات کے لئے خصوصی نظم یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے انتظام پر خصوصی توجہ دینے کی بات بھی کہی۔ ہورڈنگ یا بینر لگانے والی ایجنسیاں یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بینر یا ہورڈنگ گرنے نہ پائے۔ ان تیاریوں کی وجہ سے وزیر اعلی کی ریاست میں کورونا کے حالات پر توجہ متاثر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Aug 2020, 7:11 AM