منوہر پاریکر کی حالت شدید نازک، دہلی ایمس سے ڈسچارج

منوہر پاریکر تقریباً ایک مہینے سے دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ امریکہ میں علاج کے بعد انہیں گزشتہ 15 ستمبر کو یہاں لایا گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں گوا کی سیاست گرما گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

طویل مدت سے بیمار چل رہے گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو دہلی کے ایمس سے گوا لے جایا گیا ہے، ان کی حالت شدید نازک بتائی جا رہی ہے۔ پاریکر کا دہلی کے ایمس میں علاج چل رہا تھا لیکن انہیں وہاں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ایمس سے چھٹی ہونے کے بعد پاریکر کو ایئر ایمبولنس کے ذریعہ گوا لے جایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح پاریکر کی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا۔

منوہر پاریکر تقریباً ایک مہینے سے دہلی کے ایمس میں زیر اعلاج تھے۔ امریکہ میں علاج کے بعد انہیں گزشتہ 15 ستمبر کو یہاں لایا گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں گوا کی سیاست گرما گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے 12 اکتوبر کو دہلی ایمس کے ایک نجی وارڈ میں ریاست کے کابینہ وزرا سے ملاقات کی اور انتظامی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔ منوہر پاریکر نے گوا بی جے پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کر کے ریاست کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

دوسری جانب کانگریس کا مطالبہ ہے کہ گوا اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ ہفتہ کے روز کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس سے کہا کہ وہ منوہر پاریکر کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں لیکن ان پر سرکاری کاموں کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے، اس سے کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اسمبلی اجلاس طلب کر کے یہ دیکھا جائے کہ کس پارٹی کے پاس اکثریت ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ پاریکر کی طبیعت خراب ہے اس لئے ان کا علاج گوا میں بھی جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Oct 2018, 2:08 PM