دہلی میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ، گھبرائیں نہیں، محتاط رہیں، کیجریوال کا پیغام

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ شہر میں 6360 معاملے فعال ہیں اور زیادہ تر مریضوں میں ہلکی علامات ہی ظاہر ہو رہی ہیں

دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس معاملہ پر کہا ’’دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت شہر میں 6360 معاملات فعال ہیں۔ آج 3100 نئے کیسز درج ہونے کی امید ہے۔ کل اسپتال کے صرف 246 بستر ہی بھرے تھے۔ تمام معاملات کم سنگین اور غیر علامتی ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی میں یومیہ تقریباً 2500 سے 3000 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اس وقت دہلی میں کورونا کے 6360 معاملات فعال ہیں۔ جو لوگ کورونا سے بیمار ہو رہے ہیں ان میں سے تقریباً کسی کو بھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘


انہوں نے کہا، ’’دہلی حکومت نے 37000 آکسیجن بستروں کا انتظام کیا ہے، جس میں سے صرف 82 بستروں پر مریض ہیں اور دہلی میں 6000 سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمام نئے کیسز میں ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔