لکھیم پور جا رہے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو لکھنؤ ائیرپورٹ پر روکا گیا، احتجاجاً دھرنے پر بیٹھے، دیکھیں ویڈیو

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل لکھیم پوری کھیری کے مہلوک کسانوں کی فیملی سے ملنے جا رہے تھے، اس درمیان انھیں لکھنؤ ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، احتجاجاً وہ ائیرپورٹ پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

تصویر ٹوئٹر @bhupeshbaghel
تصویر ٹوئٹر @bhupeshbaghel
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل لکھیم پوری کھیری جا رہے تھے لیکن انھیں اس سے روک دیا گیا۔ لکھیم پور کھیری کے مہلوک کسانوں کے کنبہ سے ملنے کے لیے وہ لکھنؤ ائیرپورٹ پر اترے تھے، لیکن انھیں وہیں روک دیا گیا۔ اس سے ناراض چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ائیرپورٹ پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’بغیر کسی حکم کے مجھے لکھنؤ ائیرپورٹ سے باہر جانے سے روکا جا رہا ہے۔‘‘ بھوپیش بگھیل نے جو ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے وہ آپ بھی دیکھیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔